بم کیسے چلتا ہے؟ جج کا سوال، پولیس اہلکار نے پن نکال کر دکھا دی

دھماکے کے بعد انسداد دہشت گردی عدالتوں میں مقدمات کی سماعت ملتوی ، ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس اہلکار کیخلاف تحقیقات کا حکم دے دیا

پیر 11 اپریل 2016 21:56

بم کیسے چلتا ہے؟ جج کا سوال، پولیس اہلکار نے پن نکال کر دکھا دی

کراچی(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء) کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران جج نے پولیس اہلکار سے سوال کیا کہ دستی بم کیسے چلتا ہے؟ پولیس اہلکار نے پن نکال کر دکھا دی جس کے نتیجے میں دھماکہ ہو گیا اورجج سمیت5افراد زخمی ہو گئے، ایڈیشنل آئی جی نے تحقیقات کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت نمبر3 میں مقدمے کی سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے مال مقدمہ کے طور پر دستی بم عدالت میں پیش کیا گیا ، کلاکوٹ تھانے کا اہلکار بیان ریکارڈ کرا رہا تھا کہ اچانک دستی بم پھٹ گیا جس سے پولیس اہلکار اور عدالتی اہلکار شعیب زخمی ہو گئے ، دونوں زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، دھماکے کے بعد انسداد دہشت گردی عدالتوں میں مقدمات کی سماعت ملتوی کر دی گئی ۔

دھماکے کے بعد تمام ججز ایک چیمبر میں اکھٹے ہو گئے ۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر نے نااہلی برتنے پر پولیس اہلکار کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ۔ کراچی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ اہلکار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :