ایشیا میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

پیر 11 اپریل 2016 21:36

ایشیا میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
سنگاپورسٹی(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء) ایشیائی منڈیوں میں پیر کے دن خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ نوٹ کیا گیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکا میں تیل کی پیدوار میں کمی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تیل پیدا کرنے والے اہم ممالک سترہ اپریل کو دوحہ میں ایک ملاقات بھی کریں گے، جس کا مقصد تیل کی قیمتوں میں استحکام لانا اور یومیہ پیدوار کی ایک حد کا تعین کرنا ہو گا۔ اس اہم میٹنگ میں سعودی عرب اور روس کے مندوبین بھی شریک ہوں گے

متعلقہ عنوان :