ملائیشیا میں دنیا کا سب سے بڑا اژدہا برآمدکرلیاگیا

26فٹ لمبااژژدھاپناگ جزیرے میں ایک گرے ہوئے درخت کے نیچے دیکھاگیا،محکمہ شہری دفاع

پیر 11 اپریل 2016 21:32

ملائیشیا میں دنیا کا سب سے بڑا اژدہا برآمدکرلیاگیا

کولالمپور(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء) ملائشیامیں دنیا کا سب سے بڑااژدھا برآمد ہوا ہے ،تاہم انڈے دینے کے بعد مادہ اژدہے کی موت واقع ہو گئی،ملآئیشیا میں حکام کا کہنا تھا کہ ایک زیرِ تعمیر عمارت سے ایک اڑدہا برآمد ہوا ہے جو شاید اب تک برآمد ہونے والا سب سے بڑا اژدہا ہے۔26 فٹ یا آٹھ میٹر لمبا یہ اژدہا پناگ جزیرے میں ایک گرے ہوئے درخت کے نیچے دیکھا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پناگ کے شہری دفاع کے محکمے کے سربراہ ہری سیان کا کہنا تھا کہ انڈے دینے کے بعد مادہ اژدہے کی موت واقع ہو گئی۔اس سے پہلے تک برآمد ہونے والے اژدہے کی لمبائی 25 فٹ تھی اوراس کا وزن 158 کلوگرام تھا۔ملیشیا میں ملنے والے اژدہے کو باقاعدہ تولا نہیں جا سکا، تاہم ہری سیان کا کہنا تھا کہ اس کا وزن تقریباً 250 کلوگرام ہے۔اس اژدہے کو سرکاری محکمہ جنگلات کے حوالے کیا جانا تھا تاہم یہ اس سے پہلے ہی مر گیا۔

متعلقہ عنوان :