ایم کیو ایم کے بہت سے لوگ ہمارے رابطے میں ہیں،انیس قائم خانی

اب ایم کیو ایم رکنیت ختم کرنے کی پریس ریلیزیں تیار کررکھے،رہنما پاک سرزمین پارٹی

پیر 11 اپریل 2016 21:24

ایم کیو ایم کے بہت سے لوگ ہمارے رابطے میں ہیں،انیس قائم خانی
کراچی (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء) پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے بہت سے لوگ ہمارے رابطے میں ہیں ۔اب ایم کیو ایم رکنیت ختم کرنے کی پریس ریلیزیں تیاررکھے ۔

(جاری ہے)

پیر کو پاکستان ہاوٴس میں ایک پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں انیس قائم خانی نے کہا کہ ہم ایم کیو ایم کو بتانا چاہتے ہیں کہ 26سیکٹروں کے لوگ ہمارے رابطے میں ہیں ۔اب وہ رکنیت ختم کرنے کی پریس ریلیزیں تیار رکھے ۔