Live Updates

آیندہ الیکشن میں مصطفیٰ کمال کےساتھ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے: عمران خان

muhammad ali محمد علی پیر 11 اپریل 2016 20:58

آیندہ الیکشن میں مصطفیٰ کمال کےساتھ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے: عمران خان

اسلام آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ آیندہ الیکشن میں مصطفیٰ کمال کےساتھ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم سے بغاوت کرنے والے سابق مئیر کراچی اور سینیٹر مصطفی کمال کی جماعت پاک سر زمین اور تحریک انصاف کے درمیان قربتیں بڑھتی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

پاک سر زمین کی جانب سے تحریک انصاف کے 24 اپریل کو کراچی کے باغ جناح میں جلسے میں شرکت کیلئے دعوت دی گئی ہے۔ جبکہ دوسری جانب سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھی اعتراف کیا ہے کہ وہ مصطفی کمال سے کافی متاثر ہوئے ہیں۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ آیندہ الیکشن میں مصطفیٰ کمال کےساتھ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات