اتوار کو آنے والے شدید زلزلہ سے 6 افراد جاں بحق ہوئے این ڈی ایم اے

پیر 11 اپریل 2016 20:42

اتوار کو آنے والے شدید زلزلہ سے 6 افراد جاں بحق ہوئے  این ڈی ایم اے

اسلام آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء) قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارہ این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ گذشتہ روز آنے والے شدید زلزلہ سے 6 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے  20 گھروں کو نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق زلزلہ سے بونیر میں دو، سوات میں ایک، چارسدہ میں دو اور گلگت بلتستان میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔

متعلقہ عنوان :