ڈینگی لاروا کو کنٹرول کرنے میں ہر حکمت عملی کو اپنانا وقت کا اہم تقاضہ ہے‘بابر حیات تارڑ

تمام یونین کونسلوں میں صفائی انتظامات کی سختی سے چیکنگ کی جائے،ناقص انتظامات پر افسران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے

پیر 11 اپریل 2016 20:23

لاہور ( اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء) ڈینگی لاروا کو کنٹرول کرنے میں ہر حکمت عملی کو اپنانا وقت کا اہم تقاضہ ہے،تمام سرکاری محکمہ جات اپنے فرائض میں کوتاہی یا غفلت نہ آنے دیں ،صوبہ بھرمیں واقع تمام سماجی ادارے بھی ڈینگی کو کنٹرول کرنے میں حکومت کا ساتھ دیں، تمام یونین کونسلوں میں صفائی انتظامات کی سختی سے چیکنگ کی جائے اور ناقص انتظامات پر متعلقہ سرکاری اہلکاروں کے خلاف یک طرفہ کاروائی عمل میں لائی جائے۔

اس امر کا اظہار سیکر ٹری کو آپریٹو بابر حیات تارڑ نے انسداد ڈینگی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر ا نتظامیہ اقبال ٹاؤن کے اسسٹنٹ کمشنر علی شہزاد اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ وزیر اعلی کی گائیڈ لائن میں ڈینگی لاروا ابھی تک کنٹرول میں ہے اور مون سون موسم شروع ہونے سے قبل ا س کی افزائش کو مکمل کنٹرول کر نا ہو گا ۔

(جاری ہے)

اس لئے فوری طور پر صفائی انتظامات کو فوقیت دینا ہو گی تمام جگہوں سے گندے پانی کے جوہڑوں اور گڑھوں کو ختم کرنا ہو گا۔ انسداد ڈینگی کے حوالے سے تعلیم اداروں میں طلباء میں فوری طور پراور عوام میں آگاہی مہم کا انعقاد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ڈینگی لاروا پر قابو پانے کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے جس پر عملی اقدامات شروع کر دئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ بھرکے تمام قبرستانوں میں صفائی کا عمل شروع کر دیا جائے۔ٹائر پنکچر شاپس، ٹائر گوداموں،ہوٹلوں اور کاروبا ری عمارتوں کے تہہ خانوں کی چیکنگ شروع کریں جبکہ تعمیرہونے والی عمارات کی بھی سختی سے معائنہ کیا جائے اگر اس دوران کہیں سے بھی ڈینگی لاروا پایا جائے تو ما لکان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمہ جات ڈینگی لاروے کے خاتمہ میں اپنے فرائض کی ادائیگی مین کو تاہی نہ برتیں۔

متعلقہ عنوان :