سیکرٹری جنگلات خیبرپختونخوا نے بیلن ٹری منصوبے میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی تردید کردی

صوبے میں 312 ملین پودے لگانے کا حدف مقرر کیا گیا ہے جس میں 170میلن پودے لگائے جا چکے ہیں،سیکرٹری جنگلات

پیر 11 اپریل 2016 20:22

پشاور(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء) صوبائی سیکرٹری جنگلات نے بیلن ٹری منصوبے میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں قائم کی جانے والی بارہ رکنی کمیٹی نے کلین چٹ دی ہے۔

(جاری ہے)

پشاور میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری جنگلات نزر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں 312 ملین پودے لگانے کا حدف مقرر کیا گیا ہے جس میں 170میلن پودے لگائے جا چکے ہیں جنکی مانیٹڑنگ کی جارہی ہے سیکرٹری جنگلات کے مطابق بلین ٹری میں کرپشن کی شکایات پر ایڈیشنل سیکرٹری کی سربراہی میں بارہ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے بلین ٹری میں کرپشن کے الزامات کو غلط قرار دیا ہے سیکرٹری جنگلات نے بتایا کہ بلین ٹری کیلئے 5.6 روپے کا فنڈ مختص کیا جا چکا ہے جس میں دو ارب خرچ ہو چکے ہیں گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال 86 فیصد نئے پودے لگائے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :