Live Updates

شہر میں تجاوزات کے خلاف ایک بار پھر آپریشن شروع کرنے کا آغاز

آپریشن میں600سے زائد دکانیں مسمار ، شہر کے اندورنی علاقوں اور سکیم چوک سے بڈھ بیر تک کارروائی کی جائیگی

پیر 11 اپریل 2016 20:21

پشاور(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء) پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں تجاوزات کے خلاف ایک بار پھر آپریشن شروع کرنے کا آغاز کر دیا ہے تجاوزات کے دوسرے مرحلے میں بڈھ بیر اور شہر کے اندرونی علاقوں میں کاروائیاں کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

پشاور میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ارشادسودر کا کہنا تھا کہ شہر میں تجاوزات کے خلاف دوبارہ آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے چھ سو سے زائد دکانوں کو مسمارکر دیا گیا ، ان کا کہنا تھا کہ شہر کے اندورنی علاقوں اور سکیم چوک سے بڈھ بیر تک کاروائی کی جائے گی۔

ارشاد سودر کا کہنا تھا کہ شہر میں سٹاپ پیپربلیک میں فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کا آغاز کر کے پندرہ افراد کو گرفتار بھی کر لیا ہے، اے ڈی سی کے مطابق سرکاری جامعات میں قائم کیفے اور ریسٹورنٹس میں مضر صحت کھانوں کی شکایات موصول ہو رہی ہے، جس کے خلاف بھی جلد ایکشن لیا جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات