ڈاکٹر طاہر القادری کی راجہ ناصر عباس کو سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد

پیر 11 اپریل 2016 20:13

لاہور ( اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے مجلس وحدت المسلمین کے رہنما راجہ ناصر عباس کو سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ راجہ ناصر عباس نے اپنی جماعت اور کارکنوں کیلئے لازوال خدمت انجام دے رہے ہیں اور انتہا پسندی کے خاتمے اور فروغ امن کیلئے ان کا قومی ،سیاسی و دینی کردار قابل تعریف ہے۔پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپورنے بھی راجہ ناصر عباس کو سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :