بھارتی ڈومیسٹک کرکٹ باؤلر نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

بھارتی ریاست بنگال سے تعلق رکھنے والے آف سپنر ورتیک چیٹر جی نے کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے زیر انتظام کھیلے گئے ایک میچ میں بغیر کوئی رن دیئے 6کھلاڑی پوویلین واپس بھیجنے کا منفرد کارنامہ سرانجام دے ڈالا

پیر 11 اپریل 2016 19:49

بھارتی ڈومیسٹک کرکٹ باؤلر نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

کولکتہ(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء) بھارتی ریاست بنگال سے تعلق رکھنے والے آف سپنر ورتیک چیٹر جی نے کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے زیر انتظام کھیلے گئے ایک میچ میں بغیر کوئی رن دیئے 6کھلاڑی پوویلین واپس بھیجنے کا منفرد کارنامہ سرانجام دے ڈالا ہے۔ کولکتہ کے دیش بندھو پارک میں کرکٹ ایسوسی ایشن آف کے زیر اہتمام کھیلے گئے میچ میں بھوانی کلب کی جانب سے کھیلتے ہوئے محمڈن سپورٹنگ اپنے پہلے اوور کی پہلی ، تیسری اور 5ویں گیند پر وکٹیں لیں ، پھر اپنے دوسرے اوور کی پہلی اور آخری گیند پر دو مخالف کھلاڑیوں کو پوویلین بھیجا اور پھر تیسرے اوور کی دوسری گیند پر وکٹ لیکر منفرد کارنامہ سرانجام کیا ،چیٹر جی نے اپنے 2.2اوور ز میں بغیر کوئی رن دیئے 6شکار کیے ،ان کی اس شاندار پرفارمنس کی بدولت محمڈن سپورٹنگ کلب کی ٹیم بھوانی کلب کے 290رنز کے جواب میں محض 37رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی۔

(جاری ہے)

23سالہ ورتیک چیٹرجی بیٹنگ آل راوٴنڈر بننے کے خواہاں ہیں اور لیجنڈری بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر بیٹنگ اور سابق برطانوی آف سپنر گریم سوان باوٴلنگ میں ان کے آئیڈیل ہیں۔چیٹرجی ایک وکٹ کے فرق سے مشرقی بنگال کے سابق میڈیم فاسٹ باوٴلر سندر گھوش کا ریکارڈ توڑنے میں ناکام رہے جنہوں نے 1963ء میں کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے فرسٹ ڈویڑن ناک آوٴٹ میچ میں ڈیف اینڈ ڈمب کے خلاف بغیر کوئی رن دیئے 7وکٹیں لی تھیں۔ ۔

متعلقہ عنوان :