پی سی بی کا پاکستان کپ کے نام سے ون ڈے ٹورنامنٹ کرانےکا اعلان

muhammad ali محمد علی پیر 11 اپریل 2016 19:45

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11اپریل 2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پاکستان کپ کے نام سے ون ڈے ٹورنامنٹ کروانے کا اعلان کردیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ٹو رنامنٹ 19اپریل سے 1مئی کو فیصل آباد میںکھیلا جائیگا ،ٹیم کا انتخاب ڈرافٹنگ سے ہوگا جبکہ کھلاڑیوں کی بولی منگل کو ہوگی۔

(جاری ہے)

بورڈ حکام کے مطابق بلوچستان ٹیم کی قیادت قومی ون ڈے کپتان اظہرعلی کرینگے۔ٹیسٹ کپتان مصباح الحق فیڈرل ایریا ٹیم کی ٹیم کے قائد مقررکیے گئے ہیں ،سٹار بلے باز یونس خان خیبرپختوانخواہ کی ٹیم کی قیادت کرینگے جب کہ آل راﺅنڈر شعیب ملک کو پنجاب کی ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی۔ٹی ٹونٹی کپتان سرفراز احمد سندھ کی ٹیم کی قیادت کرینگے۔