پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیگ اسپنر یاسر شاہ کے چاول اور روٹی چھڑوا دیے

muhammad ali محمد علی پیر 11 اپریل 2016 19:34

پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیگ اسپنر یاسر شاہ کے  چاول اور روٹی چھڑوا دیے

لاہور (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیگ اسپنر یاسر شاہ کے چاول اور روٹی چھڑوا دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے منعقد کیا گیا اسپن گیند بازوں کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے۔ اس کیمپ میں دورہ انگلیند کی تیاری کے سلسلے میں اسپن گیند بازوں کو بھرپور تربیت کروائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

کیمپ میں یاسر شاہ بھی شرکت کر رہے ہیں۔

دورہ انگلینڈ کیلئے یاسر شاہ کو بھرپور فٹ رکھنے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیگ اسپنر یاسر شاہ کے چاول اور روٹی چھڑوا دیے ہیں۔ اس حوالے سے پاکستان کے اسپن باولنگ کوچ مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ دورہ انگلینڈ کیلیے یاسر شاہ کا فٹ ہونا بہت ضروری ہے۔ یاسر شاہ پابندی ختم ہونے کے بعد کرکٹ میں واپس آئے ہیں۔ یاسر شاہ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔