Live Updates

تحریک انصاف کی پاک سرزمین پارٹی کے 24 اپریل کے جلسے میں شرکت سے معذرت

muhammad ali محمد علی پیر 11 اپریل 2016 19:25

تحریک انصاف کی پاک سرزمین پارٹی کے 24 اپریل کے جلسے میں شرکت سے معذرت

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11اپریل 2016ء) تحریک انصاف نے پاک سرزمین پارٹی کے 24 اپریل کے جلسے میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون کی سربراہی میں پارٹی کا وفد تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کے گھر پہنچا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاک سرزمین پارٹی کے رہنماوں نے تحریک انصاف کو 24 اپریل کو باغ قائد کراچی میں ہونے والے جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔ تاہم عمران اسماعیل نے پاک سرزمین پارٹی کے 24 اپریل کے جلسے میں شرکت سے معذرت کر لی۔ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ 24 اپریل کو اگر تحریک انصاف کا یوم تاسیس نہ ہوتا تو جلسے میں ضرور شرکت کرتے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات