Live Updates

عوام ملک کی سلامتی ،استحکام اوربقاء کیلئے پی ٹی آئی کے پر چم تلے متحد ہوجائیں،محمود خان

پیر 11 اپریل 2016 19:13

پشاور(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء) خیبرپختونخوا کے وزیرکھیل، ثقافت وآثارقدیمہ اورامورنوجوانان نے کہا ہے کہ جھوٹ اورمنافقت کی سیاست کادورختم ہوچکاہے اور اب عوام میں سیاسی شعور بیدار ہوچکاہے اوراب وہ مفاد پرست سیاستدانوں کے فریب اورجھوٹے وعدوں میں نہیں آئیں گے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے تحصیل مٹہ سوات موضع مٹہ ماشومئی میں ایک شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرناظم ویلج کونسل روڑنیگاراورسید عالم یوتھ کونسلرنے اپنے خاندانوں اورسینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ پی پی پی سے مستعفی ہوکرپی ٹی آئی میں شمولیت کاعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ کے لئے تاحیات پی ٹی آئی کے مشن کو ملک کے کونے کونے تک پہنچانے کے لئے بھر پور کوششیں کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے صوبائی وزیر محمود خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار کیا۔

صوبائی وزیر محمود خان نے پی ٹی آئی میں شمولیت کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وقت کاتقاضہ ہے کہ ملک کے غیور عوام ملکی سلامتی ،استحکام اوربقاء کے لئے پی ٹی آئی کے پر چم تلے متحد ہوکر عمران خان کی قیادت میں اپنا کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا صوبائی حکومت نے بہتر طرز حکمرانی کے تحت صوبے میں مختلف سرکاری اداروں تعلیم ،صحت ،محکمہ مال اورپولیس میں کیے گئے اصلاحات سے حقدارکو اس کاحق مل رہا ہے ۔

انہوں نے علاقے میں ترقیاتی کاموں کاذکر کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً 9 ارب روپے کی لاگت سے مختلف منصوبوں پرتعمیراتی کام جاری ہے جن میں بعض مکمل اوربعض تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جن سے علاقے میں سابقہ محرومیوں کاازالہ ہونے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے بیشتر مسائل ومشکلات حل ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ترقیاتی کام عوام پر احسان نہیں بلکہ ان کو ان کاحق دے رہے ہیں۔ محمود خان نے کہا کہ تحریک انصاف ایک تحریک ہے جو ملک کو جاگیرداروں ،کرپٹ سیاستدانوں اور لوٹ مارکرنے والوں کی چنگل سے آزاد کرے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :