پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مار کر جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری سے ہزاروں لیٹر جعلی مشروبات سے بھری بوتلیں قبضہ میں لے کر فیکٹری کو سربمہر کردیا

پیر 11 اپریل 2016 19:04

لاہور(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مار کر جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری سے ہزاروں لیٹر جعلی مشروبات سے بھری بوتلیں قبضہ میں لے کر فیکٹری کو سربمہر کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق واگہ ٹاؤن فوڈ اتھارٹی کو اطلاع ملی کے ہربنس پورہ کے علاقے میں ملٹی نیشنل مشروبات کی خالی بوتلوں میں جعلی مشروبات تیار کرکے فروخت کیا جاتا ہے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سیفٹی آفیسر یاسر عرفات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ہربنس پورہ کے علاقہ بلو پنڈ میں ایک فیکٹری میں چھاپہ مارا تو وہاں پر ملٹی نیشنل کمپنیوں کا جعلی مشروبات تیار کرکے بوتلوں میں بھرا جارہا تھا جعلی مشروبات تیار کرنے والی فیکٹری میں مختلف ملٹی نیشنل برانڈ کی بوتلیں سٹریچر موجود تھے۔

جن میں ان مشروبات کے مطابق رنگ ملے مشروب کو خالی بوتلوں میں بھرا جارہا تھا فوڈ اتھارٹی نے مشروبات کی فیکٹری کو سربمہر کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

متعلقہ عنوان :