چیچہ وطنی :پستہ قد نوجوان اپنے سے بھی چھوٹے قد کی دلہن بیاہ لایا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 11 اپریل 2016 17:57

چیچہ وطنی ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔11اپریل۔2016ء) :چیچہ وطنی میں پستہ قد نوجوان اپنے سے بھی چھوٹے قد کی دلہن بیاہ لایا،ساڑھے تین فٹ کا دلہا غلام مصطفی شاکر کالونی کا رہائشی ہے جس کی شادی فیصل آباد کی رہائشی کلثوم ناز سے بخیر وخوبی انجام پائی ، بارات میں دلہا کے والدین، پستہ قد بہنوئی،بہنیں اور دیگر رشتہ دار شامل تھے، دلہا کے والد ین کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے بیٹے کی دلہن ڈھونڈنے میں دو سال لگ گئے ،غلام مصطفی کے دوبھائی اور دوبہنیں ہیں جن میں سے تین کا قدچھوٹا ہے،دلہن کلثوم نازکا قد تین فٹ ہے ،شادی کا اہتمام دھوم دھام سے کیا گیا ، اس موقع پر کرنسی نوٹوں کی سلامی کے علاوہ روایتی رسم کے طور پر دلہا کی آنکھوں میں سرمہ بھی ڈالا گیا، بارات کی فیصل آباد روانگی سے قبل دلہا نے قریبی مسجد میں جاکر اپنی نئی ازدواجی زندگی کی کامیابی کی دعا کی، سسرال پہنچنے پر دلہن کے چہرے پر میکے سے بچھڑنے کی افسردگی جبکہ جیون ساتھی ملنے پرد لہا کے چہرے پر خوشی اور مسرت کے جذبات نمایاں تھے۔

متعلقہ عنوان :