پہلا فرنٹیئر فاؤنڈیشن سپر ایٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کی چمپئن ٹرافی شمع کلب نے جیت لی

پیر 11 اپریل 2016 17:57

پشاور(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء) پہلا فرنٹیئر فاؤنڈیشن سپر ایٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کی چمپئن ٹرافی شمع کلب نے جیت لی۔فاتح ٹیم نے دی فالکن شاہین کو 9وکٹوں سے شکست دیکر چمپئن بننے کا اعزازحاصل کیا۔فائنل تقریب کے مہمان خصوصی فرنٹیئر فاؤنوڈیشن تھلیسیماہاسپتال کے چیئرمین صاحبزادہ حلیم دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں وکیش انعامات تقسیم کئے۔

ارباب نیا زکرکٹ سٹیڈیم پشاور میں کھیلے جانیوالے فائنل میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے دی فالکن شاہین کلب نے مقرررہ اوورزمیں 118رنز سکور کئے ،جسمیں فاروق اور وقاص نے30,30رنز اور خادم نے15رنز بنائے۔شمع کلب کی جانب سے حما دالحسن ،الیاس اور آفاق نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔اسکے جواب میں شمع کلب نے بیٹنگ کرکے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصا ن پر پوراکیا ۔

(جاری ہے)

افتخار احمد نے53،محمد رضوان نے41اور حما دالحسن نے 21رنز بنائے ،دی فالکن شاہین کی طرف سے آصف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھلیسیمیاہسپتال فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ حلیم نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں وانعامات تقسیم کئے۔اس موقع پر سیکرٹری سٹیٹ آفیسر محمد طارق،یوبی ایل کے جہانزیب خان ،ڈی سی اے پشاور کے سیکرٹری اصغر علی خان اور ارگنائزنگ سیکرٹری منتظر شاہ بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :