Live Updates

عمران خان کا خطاب الزامات پرانے اور کیسٹ نئی والاتھا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 11 اپریل 2016 17:54

سرگودھا ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔11اپریل۔2016ء) :عمران خان کا خطاب الزامات پرانے اور کیسٹ نئی تھی وہ حکومت پر دباؤ بڑھانا چاہتے ہیں اور ترقیاتی کاموں سمیت اہم امور کو رکوانا چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے راہنما چوہدری طارق گجر نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے عوام کیلئے جاری ترقیاتی منصوبے تحریک انصاف کو ہضم نہیں ہورہے اور وہ ان ترقیاتی منصوبوں میں کبھی دھرنا‘ کبھی جلوس اور کبھی احتجاج کرکے روڑے اٹکا رہے ہیں چوہدری طارق گجر نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ ملکی ترقی‘ بقاء کیلئے کام کیا ہے موٹروے ان کا بہت بڑا منصوبہ تھا اس کے بعد میٹرو بس‘ اورنج ٹرین ‘ توانائی کے منصوبے جاری ہیں جس سے آنیوالے دنوں میں ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوجائیگا ان میں سب سے بڑا منصوبہ اقتصادی راہداری ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :