صدر مملکت کو وفاقی ٹیکس محتسب کی سالانہ رپورٹ پیش کر دی گئی

وفاقی ٹیکس محتسب کی کارکردگی قابل تعریف ہے، ادارے سے ٹیکس دہندگان کی بڑی تعداد کو بروقت ،بلا قیمت انصاف ملا ، جو قابل اطمینان ہے، ممنون حسین

پیر 11 اپریل 2016 17:29

اسلام آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء) صدر مملکت ممنون حسین کو وفاقی ٹیکس محتسب کی سالانہ رپورٹ پیش کر دی گئی ہے۔ انہیں یہ رپورٹ وفاقی ٹیکس محتسب عبدالروٴف چوہدری نے پیر کو ایوانِ صدر اسلام آباد میں پیش کی۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ وفاقی ٹیکس محتسب کی کارکردگی قابلِ تعریف ہے۔ اس ادارے سے ٹیکس دہندگان کی بڑی تعداد کو بروقت اور بلا قیمت انصاف ملا ہے جو قابلِ اطمینان ہے۔ انھوں نے کہا کہ بدعنوانی کی صورت میں عوام کو انصاف فراہم کرنے کے ساتھ بدعنوان اہل کاروں کا جرم بھی ریکارڈ پر لایا جائے تا کہ محکمہ ان کے خلاف کارروائی کرسکے۔

متعلقہ عنوان :