Live Updates

پاک سر زمین پارٹی کے رہنما پی ٹی آئی کے انصاف ہاﺅس جائیں گے ۔ ترجمان پاک سرزمین پارٹی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 11 اپریل 2016 16:57

کراچی (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء) : پاک سر زمین پارٹی کے رہنما مصطفٰی کمال کی قیادت میں آج شام انصاف ہاﺅس جائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق پارٹی ترجمان افتخار عالم نے بتایا کہ پاک سر زمین پارٹی کے رہنما آج شام چھ بجے پاکستان تحریک انصاف کے انصاف ہاﺅس کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پی ٹی آئی رہنماﺅں کو چوبیس اپریل کو جناح باغ میں ہونے والے پاک سر زمین پارٹی کے جلسے میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ واضح رہے کہ 24 اپریل کو پاکستان تحریک انصاف کے 20 ویں یوم تاسیس کے موقع پر پی ٹی آئی نے بھی اسلام آباد میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات