Live Updates

وزیر داخلہ نے ایف نائن پارک میں تحریک انصاف کا جلسہ روکنے کیلئے 18ہزار نفری طلب کرلی

پیر 11 اپریل 2016 16:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے 24اپریل کو وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کے قیام اور ایف نائن پارک میں تحریک انصاف کا جلسہ روکنے کیلئے اسلام آباد ،پنجاب ، آزاد کشمیر پولیس اور ایف سی پر مشتمل 18ہزار اہلکاروں کی نفری طلب کرلی، جلسہ روکنے کیلئے 22اپریل سے تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریاں بھی شروع کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

پیر کو میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وفاقی دارالحکومت میں حکومتی رٹ بحال رکھنے کا پختہ عزم کر لیا ہے اور اس سلسلے میں 24اپریل کو وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کے قیام اور ایف نائن پارک میں تحریک انصاف کا جلسہ روکنے کیلئے اسلام آباد ،پنجاب ، آزاد کشمیر پولیس اور ایف سی پر مشتمل 18ہزار اہلکاروں کی نفری طلب کرلی ہے، اضافی نفری کی طرف سے وزارت داخلہ کی طرف سے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے جلسے سے دو روز قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی شروع کر دیا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات