جان مناکو نے ہوسٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

پیر 11 اپریل 2016 15:21

جان مناکو نے ہوسٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

ہوسٹن ۔ 11 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 اپریل۔2016ء) جان مناکو نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے ہوسٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا، مناکو نے فیصلہ کن معرکے میں جیک سوک کو شکست دی۔

(جاری ہے)

ہوسٹن میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے فائنل میں ارجنٹائن کے جان مناکو نے امریکا کے جیک سوک دلچسپ مقابلے کے بعد 3-6 ، 6-3 اور 7-5 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔