موٹوجی پی ٹائٹل کی جنگ کل امریکی ریاست ٹیکساس میں ہوگی

پیر 11 اپریل 2016 14:24

موٹوجی پی ٹائٹل کی جنگ کل امریکی ریاست ٹیکساس میں ہوگی

ہیوسٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 اپریل۔2016ء) موٹوجی پی ٹائٹل کی جنگ امریکی ریاست ٹیکساس میں ہوگی۔ٹریک اگرسیدھا،سیدھاہوتوگاڑی دوڑانا کوئی فنکاری نہیں، بات تو تب ہے جب تھوڑے تھوڑے فاصلے پرموڑہوں ، وہاں مہارت ،کنٹرول ،رفتار اور توازن کا اصل امتحان ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ وہ کسوٹیاں تھیں جن پررائیڈرزکوپورااترنا تھا۔اگرچہ یہ ٹائٹل کی جنگ نہیں تھی ، پول پوزیشن کا مقابلہ تھا مگرپھر بھی کوئی پیچھے رہنا نہیں چاہتا تھا۔مرکوئیزکی رفتار کو کوئی نہیں پہنچ سکا، دوسرے نمبر پر انکے ہم وطن لورنزو رہے، تیسری پوزیشن اٹلی کے روسی کے نام رہی۔