پینے کے صاف پانی تک رسائی ہر شہر ی کا بنیادی حق ہے،عرفان دولتانہ

پیر 11 اپریل 2016 14:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 اپریل۔2016ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پینے کے صاف پانی تک رسائی ہر شہر ی کا بنیادی حق ہے۔پنجاب حکومت ہر صورت یہ حق شہریوں کو دے گی اوراس مقصد کے حصول کیلئے پنجاب حکومت ایک بڑے پروگرام پر عمل پیرا ہے جس کے تحت صوبے بھر میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے ساتھ سیوریج نظام میں بہتری ،واسا کی استعداد کار میں اضافے اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا وقت کا تقاضا ہے اوراس ضمن میں پنجاب حکومت واٹرسیکٹر سے وابستہ چین کی معروف کمپنی کے تجربے اورمہارت سے استفادہ کرنے کی خواہاں ہے تاکہ شہریوں کو بہترین سہولتیں میسر آسکیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان خیبرپختون خواہ میں صرف جنگلات لگانے تک محدود ہیں اور وہ وہاں عوام کے لئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے کچھ نہیں کررہے ۔صاف پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے عوام مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں

متعلقہ عنوان :