علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ایم بی اے / ایم پی اے پروگرامز میں داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ کل ہو ں گے
پیر 11 اپریل 2016 14:06
اِسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 اپریل۔2016ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے کامن ویلتھ آف لرننگ کے اشتراک عمل سے شروع کئے گئے ایگزیکٹو ایم بی اے / ایم پی اے پروگرامز میں داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ کل علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مین کیمپس اسلام آباد کے اکیڈمک کمپلیکس میں اور ایبٹ آباد، رحیم یار خان ‘ گوجرانوالہ،کراچی، لاہور ، ملتان، پشاور، ساہیوال ‘ کوئٹہ اور سرگودھا میں ایک ساتھ منعقد ہوں گے۔
انٹری ٹیسٹ میں شمولیت کے لئے اُمیدواروں کو خطوط ارسال کر دئیے گئے ہیں۔ جن امیدواروں کو اب تک کال لیٹرز موصول نہ ہوئے ہوں ‘ انہیں چاہئیے کہ وہ اپنے قریبی علاقائی دفتر سے رجوع کریں ‘ علاوہ ازیں ایم بی اے/ایم پی اے ایگزیکٹیو پروگراموں میں داخلہ کے لئے درخواست دینے والے اُمیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ 13۔(جاری ہے)
اپریل کو خط میں دئیے گئے مقام پر ٹیسٹ کے لئے پہنچیں۔
ایسے اُمیدوار جو داخلہ کے اہل ہیں لیکن اُنہیں انٹری ٹیسٹ میں شمولیت کے لئے خطوط نہ ملے ہوں ، انہیں چاہئیے کہ وہ بھی ٹیسٹ کے لئے مقررہ تاریخ اور وقت پر اپنے قریبی امتحانی مرکز میں پہنچ جائیں۔ یونیورسٹی کی جانب سے جاری کی گئی فہرستوں میں نام شامل ہونے پر اُنہیں ٹیسٹ میں شمولیت کی اجازت دے دی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا
-
میٹرک اور انٹر کے امتحان، اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کے نمبروں میں اضافہ
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی کالونی کی مسجد میں رمضان المبارک کی 25ویں رات ختم القرآن کی محفل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.