”ہم جوان“ یوتھ کلچر فیسٹیول ‘نوجوانوں میں ایوارڈز کی تقسیم

پیر 11 اپریل 2016 14:02

پشاور۔11اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 اپریل۔2016ء )ہم جوان یوتھ کلچر فیسٹیول میں نوجوانوں کو مختلف شعبہ زندگی میں ان کی بہترکارکردگی اور قوم کیلئے خدمات پیش کرنے پر ہم جوان ایوارڈ سے نوازاگیا ان میں آرٹ اینڈ کلچر ‘تخلیقی فنکاروں ‘سول سروسز ‘تعلیمی ‘صحت‘ سیاست ‘کھیل‘ سائنس اور ٹیکنالوجی ‘خصوصی افراد کیلئے خصوصی ایوارڈ ‘ سوشل ایکٹیویٹی اور دیگر شعبوں میں خدمات پیش کرنے والے نوجوان شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہمان خصوصی ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان نے کہاکہ نوجوانوں کیلئے صحت منداورتفریحی سرگرمیوں کا انعقاد خوش آئندہے‘ حکومت نوجوان نسل کو ہر پلیٹ فارم پر سپورٹ کریگی‘پروگرام کے آخر میں مہمان خصوصی نے مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں ہم جوان ایوارڈ تقسیم کیے ۔