بھارتی سپنر ہربھجن سنگھ ، اداکارہ گیتا بسرا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

پیر 11 اپریل 2016 13:57

بھارتی سپنر ہربھجن سنگھ ، اداکارہ گیتا بسرا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ..

ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔11اپریل 2016ء ) بھارتی آف سپنر ہربھجن سنگھ اور ان کی اہلیہ اداکارہ گیتا بسرا کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ہربھجن اور گیتا بسرا کے ایک قریبی دوست نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جوڑا جلد ہی اپنے گھر ننھے مہمان کو خوش آمدیدکہے گا اور اس سلسلے میں لندن سے تعلق رکھنے والی32سالہ گیتا جلد اپنے والدین کے پاس برطانیہ روانہ ہوجائیں گی ۔ یاد رہے کہ ہربھجن سنگھ اور گیتا بسر ا اکتوبر 2015ء میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے ۔