نیشنل تائیکوانڈو چمپئن 6مئی سے شروع ہو گی

پیر 11 اپریل 2016 12:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اپریل۔2016ء)پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیراہتمام نیشنل تائیکوانڈو چمپئن 6 سے 11 مئی تک کراچی میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ کے مطابق چمپئن شپ میں ملک بھر سے 14 ٹیمیں حصہ لیں گی جس میں چاروں صوبے، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان، پاکستان آرمی، ائرفورس، نیوی، واپڈا، ریلوے، پولیس، ایچ ای سی اور آزاد جموں وکشمیر کی ٹیمیں شامل ہیں۔