فلپائن کے باکسر مینی پیکیو نے اپنے 21 سالہ کریئر کے آخری مقابلے میں امریکی باکسر لاموتھی بریڈلی کو شکست دیدی

پیر 11 اپریل 2016 12:46

فلپائن کے باکسر مینی پیکیو نے اپنے 21 سالہ کریئر کے آخری مقابلے میں امریکی ..

لاس ویگاس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اپریل۔2016ء) فلپائن کے باکسر مینی پیکیو نے اپنے 21 سالہ کریئر کے آخری مقابلے میں امریکی باکسر لاموتھی بریڈلی کو شکست دے دی ہے۔گزشتہ روز لاس ویگاس میں ہوئے مقابلے سے قبل مینی پیکیو نے کہا تھا کہ یہ ان کا آخری میچ ہوگا۔فلپائن سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ مینی پیکیو وزن کے مختلف درجوں کے مقابلوں میں کئی عالمی ٹائٹل اپنے نام کر چکے ہیں اور انھیں دنیا کا بہترین باکسر بھی تسلیم کیا گیا ۔

(جاری ہے)

میچ کے بعد مینی پیکیو کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی فیملی کے ساتھ وعدہ کیا ہے کہ میں اس میچ کے بعد ریٹائر ہو جاوٴں گا۔مینی پیکیو 2010 سے فلپائن کی پارلیمان کے رکن ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے سیاسی کیریئر پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مینی پیکیو آئندہ ماہ ہونے والے سینیٹ کے انتخابات کا بھی انتظار کر رہے ہیں۔امریکی باکسر 32 سالہ ٹموتھی بریڈلی اور مینی پیکیو کے درمیان ویلٹر ویٹ کا تیسرا مقابلہ تھا اور اس کے ساتویں اور نویں راوٴنڈ میں مینی پیکیو نے ٹموتھی بریڈلی کو دو بار گرا دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :