پاکستان ہیڈ کوچ کیلئے درخواست نہیں دوں گا ‘ عاقب جاوید

پیر 11 اپریل 2016 12:46

پاکستان ہیڈ کوچ کیلئے درخواست نہیں دوں گا ‘ عاقب جاوید

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اپریل۔2016ء) سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے ہرگز درخواست نہیں دوں گا ‘ ٹام موڈی اور ڈین جونز کی خوشامد کی جارہی ہے۔ انہیں یواے ای میں بہت عزت ملی ہے ‘ ان سے ہی وابستہ رہیں گے۔ ایک انٹرویومیں پاکستان کی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے رکن عاقب جاوید نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں جب پی سی بی ٹام موڈی اور ڈین جونز کی خوشامد کررہے ہیں ‘ وہ ہیڈ کوچ کے لئے ہرگز اپلائی نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

ڈیو واٹمور کا معاہدہ ختم ہونے پر پی سی بی نے کہاکہ کھلاڑیوں کو انگلش سمجھ میں نہیں آتی ‘ اب ان کرکٹرز کو کونسے کورسز کرادیئے گئے ہیں کہ انہیں غیرملکی کوچ کی زبان سمجھنے لگے ۔سابق فاسٹ بولر نے کہاکہ امارات کرکٹ بورڈ انہیں بہت عزت دیتا ہے ‘ اس لئے وہ ان سے وابستگی برقرار رکھیں گے۔عاقب جاوید کی کوچنگ میں پاکستان نے دوہزارچار کا انڈر19ورلڈکپ جیتاتھا۔ 2012میں وہ قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کو عہدہ چھوڑ کر یو اے ای کے ہیڈ کوچ مقرر ہوئے تھے۔امارات کرکٹ بورڈ کے سربراہ ڈیوڈ ایسٹ نے کہاکہ عاقب جاوید نے یواے ای ٹیم کے ساتھ بہت اچھا کام کیا۔کھلاڑی بھی ان سے خوش ہیں۔ہم ان کے فیصلے سے بہت خوش ہیں۔

متعلقہ عنوان :