موجودہ دور حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے۔رانامحمداسحاق خاں

پیر 11 اپریل 2016 12:44

قصور۔11 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 اپریل۔2016ء )پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی رانامحمداسحاق خاں نے کہا کہ پتوکی کے عوام کے دیرینہ مسائل کے حل کو جلدپائیہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا ۔

(جاری ہے)

2 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کے بعد37کروڑ کی لاگت سے کارڈیک سنٹر ،کمیونٹی سنٹر ،بائی پاس پرانی منڈی کے پراجیکٹ جلدمکمل کئے جائینگے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کام مکمل ہوئے ہیں۔