ریجنل پولیس آفس سرگودھا میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا

پیر 11 اپریل 2016 12:22

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اپریل۔2016ء) ریجنل پولیس آفس سرگودھا میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ذوالفقار حمید نے پولیس افسران وملازمان میں تعریفی سرٹیفیکٹ بمعہ کیش انعامات تقسیم کیے۔ اس کے ساتھ ساتھ دی ایجوکیٹر پولیس پبلک سکول سرگودھاکے 5ویں اور 8ویں کلاس میں فرسٹ، سیکنڈ اور تھرڈ آنے والے طلباء وطالبات میں نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

آر پی اوسرگودھا ذوالفقار حمیدنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احتساب کے ساتھ ساتھ محنتی اور ایماندار پولیس افسران وملازمان کو انعامات سے بھی نوازا جائے گااس لیے آپ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں۔آر پی او سرگودھا نے دی ایجوکیٹر پولیس پبلک سکول سرگودھاکے پانچویں اور آٹھویں کلاس میں فرسٹ، سیکنڈ اور تھرڈ آنے والے طلباء وطالبات سے کہا کہ آپ اپنی پڑھائی پر زیادہ توجہ دیں کیوں کہ تعلیم ہی انسان کا زیور ہے۔ تقریب کے آخر میں آرپی او سرگودھا ذوالفقار حمیدنے اہل پولیس افسران وملازمان اور طلباء وطالبات میں تعریفی سرٹیفیکٹ بمعہ کیش انعامات تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :