استاد کسی بھی قوم کا سرمایہ افتخار ہوتا ہے‘ماہرتعلیم حسیب خان

پیر 11 اپریل 2016 12:22

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اپریل۔2016ء)معروف ماہر تعلیم ، اداکار اور مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں کے سفیر حسیب خان نے کہا ہے کہ استاد کسی بھی قوم کا سرمایہ افتخار ہوتا ہے۔جو کسی بھی انسان کے اندر انسانیت پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ استاد کا کردار ایساہونا چاہیے کہ شاگرد اس کی صفات بتانے میں فخر محسوس کرے ۔

انہوں نے مختلف سرکار ی اور پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ کرام کو اعلی کارکردگی ایوارڈ دینے کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استاد طالبعلم کے خواب کو حقیقی جامعہ پہنانے کا اہم زریعہ ہوتا ہے۔ استاد کے بغیر شاگردکی شناخت پوری نہیں ہو سکتی استاد ہمیشہ زندہ رہتا ہے۔ کیونکہ وہ کسی بھی قوم میں آسانیاں پیدا کرنے کا وسیلہ بنتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بچے ہمارے پاس والدین کی امانت ہوتے ہیں ان کی درست سمت آبیاری ہمار امذہبی و قومی فریضہ ہے۔ استاد ہی ہے جو بچے کو معاشرے کا بہترین فرد بنا سکتا ہے۔ سپیرئیر گروپ آف کالجز کے پرنسپل پروفیسر حامد یونس نے اپنے خطاب میں ادارہ کی کارکردگی سے تفصیلاًآگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے بھر میں سپیرئیر گروپ کے زیر اہتمام 100کالجز ،تین سو سکولز قومی روزنامہ اور ایک چینل کام کررہا ہے اس کے علاوہ میڈیکل کالجز یونیور سٹی کمپس اور ہسپتال بھی قائم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سپیریئرکالج میں 70فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنے والے طلباء کو مفت تعلیم فراہم کی جاتی ہے۔ جبکہ ان کے اداروں کی فیسوں کی شرح صوبہ بھر میں سب سے کم ہیں سمر کیمپس کے علاوہ میٹرک اور ایف اے /ایف ایس سی کا امتحان دینے والے طلباء کیلئے مختصر دورانیہ کے مختلف کورسز بھی مفت کروائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپیرئیر گروپ آف کالجز اساتذہ کرام کی عزت و توقیر کو یقینی بنانے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کررہا ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئندہ بنک کے علاوہ سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین ، میڈیا نما یندوں و ورکرزکیلئے بھی تربیتی ورکشاپس منعقد کی جائیں گی۔ بعد ازاں جماعت پنجم ،ہشتم اور دہم کے امتحانات میں اچھا نتائج پیش کرنے والے ضلع بھر کے مختلف سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سربراہان اور اساتذہ کرام میں بیسٹ ٹیچر ز ایوارڈزبھی تقسیم کئے گئے۔