پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،اپوزیشن لیڈر کا پانامہ لیکس پر بحث کا مطالبہ ، پانامہ لیکس پر بات ہو چکی، مزید گنجائش نہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی
سمیرا فقیرحسین پیر 11 اپریل 2016 12:19
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء) : اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سینیٹر اعتزاز احسن اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے پانامہ لیکس پر بحث کا مطالبہ کیا جبکہ دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی پی آئی اے سمیت 6 بلوں پر بحث کی بات کرتے رہے۔ اعتزاز احسن نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ لیکس پر پورے ملک میں پریشانی ہے، پانامہ لیکس کے بعد وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے خاندان پر ٹیکس چوری کے الزامات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ الزامات جھوٹے ہیں لیکن پارلیمنٹ میں اس معاملے پر بحث ہونی چاہئیے۔ یہ سب سیاستدانوں کی نیک نامی اور بدنامی کا معاملہ ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت اس معاملے پر کمیشن بنائے ، ہم اس پر ان ک ساتھ دیں گے لیکن حکومتی وزرا تو گھبرائے ہوئے ہیں ، ان سے بات نہیں کی جا رہی۔ سینیٹر اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ ایک مقتدر فورم ہے لہٰذا پانامہ لیکس کے معاملے پر یہاں بحث ہونی چاہئیے، ہمیں اُمید تھی کہ وزیر اعظم کھُل کر بحث کرنے کی اجازت دیں گے۔
مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اسپیکر قومی اسمبلی سے کہا کہ ہماری تجویز مان لیں اور اس پر بحث کر لیں ، اگر آج پانامہ لیکس پر بات نہ کی گئی تو معاملہ مزید بگڑ جائے گا۔ جس کے جواب میں اسپیکر قومی اسمبلی سرار ایاز صادق نے کہا کہ پانامہ لیکس پر قومی اسمبلی میں پہلے بحث ہو چکی ہے اب مزید ضرورت نہیں ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.