حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے‘ڈاکٹر نادیہ عزیز

پیر 11 اپریل 2016 12:19

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 اپریل۔2016ء)ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر نادیہ عزیز نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت نے اپنے تمام وسائل کا رخ عوام کی طرف موڑ رکھا ہے۔ ملک میں تبدیلی صرف کھوکھلے نعروں ،گانے بجانے یا جھوٹ کی سیاست سے نہیں بلکہ ترقیاتی کاموں کا جال بچھاکر آئے گی۔

انہوں نے حلقہ پی پی 34کے علاقہ الحمرا پارک بلاک زیڈ نیو سٹیلائٹ ٹاؤن میں سیوریج سکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ پی پی 34میں کروڑوں روپے کی لاگت سے مختلف محکموں کی کئی چھوٹی بڑی سکیموں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے ان کی سفارش پر نیو سٹیلائٹ ٹاؤن کیلئے خصوصی پیکج کی منظوری دی جس پر کام کاا ٓغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں تمام بڑی سڑکوں کی از سر نو تعمیر ،سیوریج سسٹم کی بحالی ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ اس طرح حلقہ پی پی 34میں ایک گرلز اور ایک بوائز کالج کی تعمیر بھی زور و شور سے جاری ہے۔ اس موقی پر متعلقہ محکمہ کی طرف سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ الحمر ء پارک بلاک زیڈ نیو سٹیلائٹ ٹاؤن میں سیویج سسٹم کی بحالی کے اس منصوبہ پر 25لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔ انہوں منصوبہ کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔