کراچی عالمی ٹیکسٹائل نمائش

پیر 11 اپریل 2016 12:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 اپریل۔2016ء) کراچی میں جاری عالمی ٹیکسٹائل نمائش میں ٹیکسٹائل مصنوعات کے ساتھ آرٹ کے طلباء کا دلچسپ و منفرد کام سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا پاکستان کے چاروں صوبوں کے نقشے کاغذوں پر تو بنتے ہی ہیں لیکن کچھ آرٹسٹ طلباء نے انہیں بنایا ہے تخلیقی انداز سے۔طلبا نے اجرک، رلی، ایپلک اور سوسی کے ذریعے دکھائے ہیں پاکستان کی ثقافت کے رنگ، جسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔ دوسری جانب دھاگے، کپڑا اور طلباء کی مہارت ایکسپو سینٹر کے در و دیوار پر آویزاں رنگین نقشے سب کی توجہ سمیٹ رہے ہیں