بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی کا سوناکشی سنہا کے ہمراہ ڈانس ماحول کو گرما دیا

پیر 11 اپریل 2016 12:11

بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی کا سوناکشی سنہا کے ہمراہ ڈانس ماحول کو ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 اپریل۔2016ء) بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی نے اپنے ساتھی کھلاڑی روہت شرما کی سنگیت محفل میں خوب رنگ جمایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اسٹیج پر بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کے ہمراہ ڈانس کر کے ماحول کو گرما دیا، کوہلی آن دی فیلڈ اپنے ساتھی کھلاڑیوں کی کامیابی پر چھلانگیں لگا کر خوشیاں منانے میں مشہور ہیں وہیں وہ آف دی فیلڈ بھی ساتھی کھلاڑیوں کے خوشی کے لمحات میں بھرپور ساتھ دیتے ہیں، اس سے قبل وہ شیکھر دھون اور ہربھجن سنگھ کی شادی میں اپنی ڈانسنگ صلاحیتوں کا اظہار کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :