قومی کراٹے چیمپئن شپ کل شروع ہوگی

پیر 11 اپریل 2016 11:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اپریل۔2016ء) پاکستان کراٹے فیڈریشن کے زیراہتمام قومی کراٹے چیمپئن شپ کل منگل سے لاہور میں شروع ہوگی، اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز الحق کے مطابق چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 10ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان آرمی،پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ریلوے، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخواہ، بلوچستان، فاٹا اور اسلام آباد شامل ہیں اور چیمپئن شپ میں چار کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہونگے اور یہ چیمپئن شپ 14 اپریل تک جاری رہے گی،اسلام آباد کی11 رکنی ٹیم میں ریحان (50 کلوگرام)،نوفل ( 55 کلوگرام)، مقصود(60 کلوگرام)،فیصل (67 کلوگرام)، ثاق(75 کلوگرام)، نقاش(84 کلوگرام)، عمر نصیر(پلس84 کلو گرام)، انفرادی کاتا کے لئے فیضان جبکہ ٹیم کاتاطلحہ، حمزہ اور فیضان شامل ہیں، اویس رشید مغل کو ٹیم منیجر اورمحمد جمیل کو کوچ مقرر کیا گیا ہے-

متعلقہ عنوان :