سرگودھا میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 3 مبینہ خواتین دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 11 اپریل 2016 11:22

سرگودھا میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 3 مبینہ خواتین دہشتگردوں ..

سرگودھا(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11اپریل۔2016ء) سرگودھا میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 3 مبینہ خواتین دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا جبکہ ان کے 2 ساتھی فرار ہوگئے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی خوشاب روڈ بائی پاس کے قریب کی گئی۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران مبینہ دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، مقابلے کے بعد 3 مبینہ خواتین دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ان کے 2 مرد ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار مبینہ خواتین دہشتگردوں سے 3 دستی بم اور 2 خود کش جیکٹس برآمد ہوئیں۔ گرفتار خواتین کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔