پشاور چوہا مار مہم ، انعام دینے کا فیصلہ معطل کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 11 اپریل 2016 11:15

پشاور چوہا مار مہم ، انعام دینے کا فیصلہ معطل کر دیا گیا

پشاور (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء) : پشاور اور اس کے ملحقہ علاقوں میں چوہوں کی بھر مار اور ان کے باعث پھیلنے والی بیماریوں کے پیش نظر چوہا مار مہم کا آغاز کیا گیا تھا جبکہ چوہا مارنے والے کو بطور انعام رقم کی ادائیگی کا بھی اعلان کیا گیا تھا، تاہم اب چوہا مارنے پر انعام کا فیصلہ معطل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ضلع ناظم محمد عاصم کا کہنا ہے کہ رقم دینے کا فیصلہ واپس نہیں لیا گیا بلکہ معطل کیا گیا ہے۔ مہم کے لیے 25 کروڑ روپے کے فنڈز موجود ہیں۔ جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہا مار مہم میں کسی کو بھی رقم کی ادائیگی نہیں کی گئی۔

متعلقہ عنوان :