ایشیائی حصص بازاروں میں ملا جلا رجحان

پیر 11 اپریل 2016 11:06

ہانگ کانگ ۔ 11 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 اپریل۔2016ء) ایشین سٹاک مارکیٹس میں حصص کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان رہا جس کی وجہ ین کی شرح تبادلہ میں مسلسل اضافہ اور چین کی افراط زر کی رپورٹ ہے۔ٹوکیو مارکیٹ میں حصص کی قیمتوں میں مندی رہی، اہم ترین نکی۔

(جاری ہے)

225 انڈیکس 201.09 پوائنٹس (1.27 فیصد) گر کر 15620.43 پوائنٹس جبکہ ٹاپکس انڈیکس 18.21 پوائنٹس (1.41 فیصد) گرنے کے بعد 1269.48 پوائنٹس پر رہا۔چین کا شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 21.95 پوائنٹس ( 0.74 فیصد) بڑھ کر 3006.91 پوائنٹس جبکہ شینزن کمپوزٹ انڈیکس 17.28 پوائنٹس (0.90 فیصد) اضافے کے ساتھ 1931.60 پوائنٹس پر آگیا۔ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 114.56 پوائنٹس (0.56 فیصد)گر کر 20255.84 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔