کراچی کورنگی میں شہری کو زخمی کرنے والے 2 ڈاکووں کو لوگوں نے پکڑ لیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 11 اپریل 2016 10:55

کراچی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11اپریل۔2016ء) کراچی کورنگی میں شہری کو زخمی کرنے والے 2 ڈاکووں کو لوگوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ادھر خواجہ اجمیر نگری میں ہوٹل پر فائرنگ سے زخمی شخص دم توڑ گیا۔ محمود آباد اور گلبہار سے تین ملزم گرفتار کر لئے گئے۔ کورنگی میں 2 ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔ مزاحمت پر شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

واقعہ کے بعد علاقہ مکینوں نے دونوں ڈاکووں کو پکڑ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد دونوں ڈاکووں کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ خواجہ اجمیر نگری میں ہوٹل پر فائرنگ سے زخمی شخص دم توڑ گیا۔ محمود آباد میں پولیس کی کارروائی میں اے ٹی ایم مشینوں کے باہر لوٹ مار کرنے والا ملزم سعید برمی کو گرفتار کرلیا گیا۔ گلبہار میں پولیس کی کارروائی میں 2 ملزم گرفتار کرلئے گئے۔

متعلقہ عنوان :