لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب اسمبلی رولز میں ترمیم اور شیڈو کابینہ بنانے کے لئے دائر درخواست پر ہائی کورٹ آفس کا اعتراض ختم
میاں محمد ندیم پیر 11 اپریل 2016 10:55
لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11اپریل۔2016ء) لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب اسمبلی رولز میں ترمیم اور شیڈو کابینہ بنانے کے لئے دائر درخواست پر ہائی کورٹ آفس کا اعتراض ختم کر دیا۔ اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے شیراز ذکا ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پارلیمانی نظام میں اپوزیشن لیڈر کی شیڈو کابینہ ہوتی ہے۔
پاکستان کا پارلیمانی نظام برطانوی طرز پر ہے جس کے مطابق شیڈو کابینہ ہونا لازم ہے۔(جاری ہے)
درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا ہے لیکن وسائل نہ ہونے کی وجہ سے چیئرمین حکومتی کابینہ کے معاملات کا جائزہ نہیں لے سکتا۔ درخواست گزار نے استدعا کہ ہے کہ عدالت پنجاب اسمبلی رولز 1997 میں ترمیم کا حکم دے اور اپوزیشن لیڈر کو شیڈو کابینہ بنانے کا حکم بھی جاری کیا جائے۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے ہائی کورٹ آفس کا اعتراض ختم کرتے ہوئے درخواست سماعت کے لیے پیش کرنے کی ہدایات کر دی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سوشل میڈیا پر پابندی کے سوال پر ترجمان پاک فوج کا قرآن کی آیت کا حوالہ
-
واحد راستہ قوم سے معافی ،ترجمان پاک فوج نی9 مئی کے مسئلے کا حل بتادیا
-
9 مئی کے ذمہ دار وہ ہیں جن لوگوں نے رینجرز کے یونیفارم میں عدالتی احاطے میں عمران خان پر حملہ کیا
-
متحدہ عرب امارات میں بچوں میں پڑھنے کے شوق کو تقویت دینے کے مقصد
-
ڈی جی آئی ایس پی آر کی تمام تر پریس کانفرنس حقائق کے منافی ہے
-
ترجمان آئی ایس پی آر نے 2014 کے دھرنے ،پارلیمنٹ پر حملے کی جوڈیشل کمیشن بنانے کی تجویز دیدی
-
سیاسی جماعتوں کیلئے ملک کی اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کا نقصان ہے
-
غزہ: اسرائیلی کارروائیوں میں شدت جبکہ اہم امدادی راہداریاں بند
-
ترجمان پاک فوج نے سانحہ 9 مئی کی ویڈیوایک بارپھرقوم کودکھا دی
-
9 مئی واقعات، کور کمانڈر حملہ کیس میں مزید 10 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی گئی
-
9 مئی کے کرداروں کی سزا کا فیصلہ آئین اور قانون کرے گا
-
جرمن حکومت کا ملک سے بےخانمانی کے مکمل خاتمے کا منصوبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.