خوشاب بائی پاس پر سی ٹی ڈی سے مبینہ مقابلے میں‌تین خواتین خود کش حملہ آور گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 11 اپریل 2016 10:37

خوشاب بائی پاس پر سی ٹی ڈی سے مبینہ مقابلے میں‌تین خواتین خود کش حملہ ..

خوشاب (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء) : محکمہ انسداد دہشت گردی نے خوشاب بائی پاس پر کارروائی کرتے ہوئے تین خود کش حملہ آور خواتین کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق خوشاب بائی پاس پرمحکمہ انسداد دہشت گردی کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا تو وہاں موجود دہشتگردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی۔

(جاری ہے)

جس کے بعد سی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی پر مقابلے کے دوران ہی چاردہشتگرد اندھیرے کا فائدہ اُٹھا تے ہوئے کامیابی سے فرار ہو گئے جبکہ گھر کے اندر سے دہشتگردوں کی ساتھی تین خواتین کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتارخواتین سے 2 خود کش جیکٹس اور دستی بم برآمد ہوئے۔ سی ٹی ڈی نے گرفتار کی گئی تینوں خواتین کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا گیا۔ البتہ موقع سے فرار ہونے والے دہشتگردوں کی تلاش کیلئے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :