جہاز سے نکلنے کا آسان طریقہ مہنگا پڑگیا۔ فلائٹ اٹینڈنٹ نے ایمرجنسی سلائیڈ نکالی اور چلتا بنا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 11 اپریل 2016 08:59

جہاز سے نکلنے کا آسان طریقہ مہنگا پڑگیا۔ فلائٹ اٹینڈنٹ نے ایمرجنسی ..

یونائیٹڈ ائیر لائن کے ایک فلائٹ اٹینڈنٹ نے جارج بش انٹرکانٹیننٹل ائیر پورٹ ہوسٹن میں پارک کیے ہوئے جہاز سے نکلنے کے لیے سب سے آسان راستے کا انتخاب کیا۔ اس نے ایمرجنسی سلائیڈ کو کھولا اور جھولے لیتا ہوا جہاز سے باہر آکر چلتا بنا۔
سکرامنٹوسے آنے والی فلائٹ 11بجکر 26 منٹ پر ائیر پورٹ پر پہنچی اور اس نے 5منٹ تک ٹیکسی کیا۔جب بوئنگ 737 اچھی طرح رک گیا تو فلائٹ اٹینڈنٹ نے جہاز کا فرنٹ گیٹ کھولا اور ایمرجنسی سلائیڈ کھول کر نیچے آ گیا۔

(جاری ہے)


جہاز کی ایک مسافر نے بتایا کہ جب جہاز اترا ہر چیز ٹھیک ہونے کے باوجود مسافروں کو اترنے میں تھوڑی دیر لگ گئی۔
سٹیشن کے مطابق جہاز میں ایک میڈیکل ایمرجنسی ہوگئی تھی، جس کی وجہ سے مسافروں کو اترنے میں دیر لگی۔اس وقت جہاز میں عملے کے 6افراد کےعلاوہ 159مسافر سوار تھے۔ انہی میں وہ فلائٹ اٹینڈنٹ بھی تھا، جسے اترنے کی زیادہ جلدی تھی۔اگرچہ ابھی تک فلائٹ اٹینڈنٹ کے اس طرح اترنے کا محرک معلوم نہیں ہوسکا تاہم یونائیٹڈ ائیر لائنز کو یقین ہے کہ اس نے ایسا جان بوجھ کرکیا ہے۔ ائیر لائن نے اس حرکت پر فلائٹ اٹینڈنٹ کو اس کی ڈیوٹی سے ہٹا دیا ہے۔