شفقت محمود نے پارٹی الیکشن کمیشن کے قوائد وضوابط کی دھجیاں اڑادیں‘کارکنوں کیلئے پر تکلف کھانا دیدیا،پارٹی کے مرکزی الیکشن کمیشن نے سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبائی الیکشن کمیشن کو 15روز میں انکوائری کر کے رپورٹ پیش کر نے کی ہدایت کردی

اتوار 10 اپریل 2016 23:56

شفقت محمود نے پارٹی الیکشن کمیشن کے قوائد وضوابط کی دھجیاں اڑادیں‘کارکنوں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10اپریل۔2016ء) تحر یک انصاف کے صوبائی صدارتی امیدوار شفقت محمود نے پارٹی الیکشن کمیشن کے قوائد وضوابط کی دھجیاں اڑادیں ‘پارٹی کنونشن کے دوران 1ہزار سے زائد کارکنوں کے پر تکلف کھانے کا پارٹی کے مرکزی الیکشن کمیشن نے سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبائی الیکشن کمیشن کو 15روز میں انکوائری کر کے رپورٹ پیش کر نے کی ہدایت کردی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحر یک انصاف کے پارٹی انتخابات کی مہم کیلئے الیکشن کمیشن نے امیدواروں کیلئے کسی بھی قسم کے کھانے پر سخت پابندی عائد کر رکھی ہے لیکن کے اسکے باوجود اتوار کے روز لاہور میں شفقت محمودکی جانب سے منعقدہ کنونشن میں شاہ محموقر یشی ‘سیف اللہ خان نیازی سمیت دیگر مرکزی قائدین کی موجودگی کے باوجود پارٹی الیکشن کمیشن کے قوائد وضوابط کی دھجیاں اڑادیں گئی اور شر کاء کو پر تکلف کھانادیا گیا ہے جسکا پارٹی الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر انیس باجوہ کو انکوائری کر کے رپورٹ پیش کر نے کی ہدایت کردی ہے تاکہ ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کی جاسکے

متعلقہ عنوان :