کر پشن ختم نہیں ہوگی تو جمہو ریت کا بھی اللہ ہی حافظ ہوگا ‘ڈاکٹر عبد القدیر خان ،کر پشن کر نیوالوں کو حکومتی ایوانوں اور اسمبلیوں میں پہنچنے سے بھی روکنا ہوگا ورنہ کر پشن ‘بجلی کی لوڈشیڈ نگ اور مہنگائی جیسے مسائل ملک کا مقدر رہیں گے‘انٹرویو

اتوار 10 اپریل 2016 23:53

کر پشن ختم نہیں ہوگی تو جمہو ریت کا بھی اللہ ہی حافظ ہوگا ‘ڈاکٹر عبد ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10اپریل۔2016ء) محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا ہے کہ کر پشن ختم نہیں ہوگی تو جمہو ریت کا بھی اللہ ہی حافظ ہوگا ‘کر پشن کر نیوالوں کو حکومتی ایوانوں اور اسمبلیوں میں پہنچنے سے بھی روکنا ہوگا ورنہ کر پشن ‘بجلی کی لوڈشیڈ نگ اور مہنگائی جیسے مسائل ملک کا مقدر رہیں گے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو کے دوران محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا ہے کہ ا س بات میں کوئی شک نہیں کہ ملک کی موجودہ تباہی اور بربادی کے اصل ذمہ دار وہ سیاستدان ہی ہیں جو اقتدار میں آتے اور ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں اور اگر ملک میں کر پشن اور لوٹ مار کا یہی نظام رہیگا تو ترقی و خوشحال پاکستانیوں کیلئے ایک ایسا خواب ہو گی جو شاید کبھی بھی پورا نہیں ہوسکے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں جمہو ریت کو قائم رکھنا اور اسکو بچانا ہے تو ملک سے کر پشن کا مکمل خاتمہ کر نا ہوگا ورنہ جمہو ریت کا اللہ ہی حافظ ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :