پیپلزپارٹی نے عمران خان کے تمام مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا، عمران خان ساتھ چلانے کا اعادہ کر یں تو پیپلزپارٹی بھی سوچ سکتی ہے‘سولو فلائٹ سے کام نہیں چلے گا بلکہ اپوزیشن جماعتوں کو مل کر چلنا ہوگا‘قمر الزمان کائرہ
اتوار 10 اپریل 2016 23:53
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10اپریل۔2016ء) پیپلزپارٹی نے تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان کے تمام مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ساتھ چلانے کا اعادہ کر یں تو پیپلزپارٹی بھی سوچ سکتی ہے ۔
(جاری ہے)
اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے مر کزی سیکرٹری اطلا عات پیپلزپارٹی قمر الزمان کائر ہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی عمران خان کے تمام مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے اور یہ ایسے مطالبات سید خورشید شاہ بھی کر چکے ہیں مگر سولو فلائٹ سے کام نہیں چلے گا بلکہ اپوزیشن جماعتوں کو مل کر چلنا ہوگا اور اگر عمران خان پیپلزپارٹی کے ساتھ چلنے کا اعادہ کر یں تو پیپلزپارٹی بھی انکے ساتھ ملکر چلنے کا سوچ سکتی ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں قمر الزمان کائر ہ نے کہا کہ عمران کان نے قوم کے سامنے خود کو وزیر اعظم کے طور پر ہی پیش کیا ہے اور پاکستان اور پارٹی کا جھنڈا لگا کر جس طر ح قوم سے خطاب کیا ہے اس پر مزہ آگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خطاب میں کوئی نئی بات نہیں عمران خان پرسوں شعیب سڈل کی سر براہی میں کمیشن پر آمادگی کو اظہار کر چکے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
عمران خان کا جیل سے باہر آنا ڈیل کے تحت ہی ہو سکتا ہے،حامد خان
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک
-
لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں "اپنی چھت اپنا گھر" پروجیکٹ کی اصولی منظوری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.