وزیراعظم نے (کل )کراچی اور تھرپارکر کا دورہ منسوخ کردیا

اتوار 10 اپریل 2016 22:46

وزیراعظم نے (کل )کراچی اور تھرپارکر کا دورہ منسوخ کردیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10اپریل۔2016ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کل (پیر) کو کراچی اور تھرپارکر کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے پیر کو پاکستان ایئرفورس کے مسرور بیس میں منعقدہ تقریب میں شرکت کرنا تھی اور تھرپارکر میں 330 میگاواٹ کے پاور پلانٹس کا افتتاح کرنا تھا۔ وزیراعظم کا دورہ اسلام آباد میں مصروفیات کے باعث ملتوی ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :